مرکزی مواد پر جائیں
سورۃ المائدہ · آیت ۲۹

سورہ المائدہ · آیت ۲۹

إِنِّىٓ أُرِيدُ أَن تَبُوٓأَ بِإِثْمِى وَإِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلنَّارِ ۚ وَذَٰلِكَ جَزَٰٓؤُا۟ ٱلظَّـٰلِمِينَ

5:29

رومن میں تلفظ

innī urīdu an tabūa bi-ith'mī wa-ith'mika fatakūna min aṣḥābi l-nāri wadhālika jazāu l-ẓālimīna

اردو ترجمہ

میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ میں بھی ماخوذ ہو اور اپنے گناہ میں بھی پھر (زمرہ) اہل دوزخ میں ہو اور ظالموں کی یہی سزا ہے

ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری

مولانا محمد جوناگڑھی

میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناه اور اپنے گناه اپنے سر پر رکھ لے اور دوزخیوں میں شامل ہوجائے، ﻇالموں کا یہی بدلہ ہے۔

ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑھی

تفسیر ابنِ کثیر (اردو)

اس آیت کی تفسیر آیت ۲۷ کے تحت ہے

مکمل سورۃ پڑھیں